میر غضنفرخان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صنعتی شعبہ کی ترقی کی بہت ضرورت ہے۔

وفاق گلگت بلتستان میں فروٹ پراسیسنگ پلانٹ کی تنصیب میں مدد کرے گا:جتوئی
12 فروری 2016 (19:03)
0

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے کہا ہے کہ غربت میں کمی لانے میں روزگار کی فراہمی کیلئے ان کی وزارت گلگت بلتستان حکومت کو فروٹ پراسیسنگ پلانٹ کی تنصیب کیلئے مدد کرے گی۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کو گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو وسعت دینے کیلئے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں جمز اینڈ جیولری، فرنیچر، پھلوں کی پراسیسنگ کے پلانٹس کی تنصیب، یوٹیلٹی سٹورز کے قیام سمیت دیگر صنعتی شعبہ میں بھی تعاون کیا جائے گا۔
گورنر گلگت بلتستان نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان میں بیروزگاری کی شرح بلند ہے اور صرف ایک صنعت سیاحت ہے جو روزگار کا ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صنعتی شعبہ کی ترقی کی بہت ضرورت ہے۔