چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے کہا کہ پروگرام سے استفادہ کرنیوالی خواتین کے بچوںکے تعلیمی اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی۔

مستحق خواتین کی ماہانہ مالی امداد1700روپے کر دی گئی:ماروی میمن
12 فروری 2016 (18:29)
0

بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ مستحق خواتین کوماہانہ مالی امداد پندرہ سو روپے سے بڑھاکر سترہ سو روپے کر دی گئی ہے۔

انہوں نے جمعہ کے روز نوشہرہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امدادی رقم میں اضافے کا اطلاق جولائی دو ہزار پندرہ سے ہوگا جبکہ باقی رقم کی ادائیگی اگلے مہینے کی جائے گی۔
انہوں نے گزشتہ سروے میں رجسٹرڈ نہ ہونے والی خواتین سے کہا کہ وہ نئے سروے میں اپنے ناموں کا اندراج کرالیں۔
ماروی میمن نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کرنے والی خواتین کے بچوںکے تعلیمی اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی۔
پروگرام کی چیئرپرسن نے خواتین سے کہا کہ وہ وزیراعظم کی بلاسود قرضہ سکیم سے بھی یکساں طور پر مستفید ہوسکتی ہیں۔