سپیکر نے منصوبے کے لئے فنڈ فراہم کرنے پر چین کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

پارلیمنٹ ہائوس میں شمسی توانائی بجلی گھرسے80 میگاواٹ بجلی کی پیداوارشروع
12 فروری 2016 (15:09)
0

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے اعلان کیا ہے کہ پارلیمنٹ ہا ئوس میں لگائے گئے شمسی توانائی سے چلنے والے بجلی گھر سے 80 میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سے سینٹ اور قومی اسمبلی کو سولر سسٹم سے بجلی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سینٹ اور قومی اسمبلی میں باسٹھ میگاواٹ بجلی استعمال ہو رہی ہے جبکہ اٹھارہ میگاواٹ بجلی آئیسکو کو فروخت کی گئی ہے۔سپیکر نے منصوبے کے لئے فنڈ فراہم کرنے پر چین کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔