سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ ملک کے وقار کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

12 اگست 2017 (23:21)
0

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ انکی جماعت ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے ہفتے کی رات لاہور میں داتادربار پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں اور لوڈشیڈنگ اگلے سال تک ختم کردی جائیگی۔
نواز شریف نے کہا کہ ملک کے تمام حصوں میں امن وامان کی صورتحال بھی بحال کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں اقتدار کی لالچ نہیں وہ صرف پاکستان کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ ملک کے وقار کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ستر سال کے دوران ہر منتخب وزیراعظم کے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے۔