کالا باغ ڈیم پر صوبوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی:جاوید علی شاہ
12 اگست 2017 (23:13)
0

آبی وسائل کے وزیر سید جاوید علی شاہ نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم پر صوبوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔ہفتے کے روز ملتان میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور سندھ کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں بہت سے نئے ڈیم زیر تعمیر ہیں اور ان کی تکمیل کے بعد ہزاروں میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔پاکستان اور بھارت کے آبی تنازعے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اس مسئلے کو اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف میں اٹھائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کا کوئی حق نہیں ہے اور پاکستان ان دریائوں کے پانی کے استعمال کا حق ہر قیمت پر حاصل کرکے رہے گا۔