File Photo

باجوڑ ایجنسی سے شدت پسندوں اور سماج دشمن عناصر کا جلد خاتمہ کر دیا جائے گا: سیکٹر کمانڈر
12 اگست 2017 (22:23)
0

پاک فوج کی شمالی کمان کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر عامر کیانی نے کہا ہے کہ باجوڑ ایجنسی سے شدت پسندوں اور سماج دشمن عناصر کا جلد خاتمہ کر دیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بات باجوڑ ایجنسی کے علاقے سرکاری قلعہ کے دورے میں بم دھماکے کے شہداء کیلئے اظہار تعزیت کی غرض سے چارمنگ قبیلے کے عمائدین سے ملاقات میں کہی۔
سیکٹر کمانڈر نے کہا کہ فورسز اور مقامی افراد کی کامیاب مشترکہ کوششوں سے ایجنسی کے تقریباً تمام علاقوں میں مثالی امن قائم کردیا گیا ہے اور معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں۔
انہوں نے عمائدین سے کہا کہ وہ شرپسندوں پر کڑی نگاہ رکھیں تاکہ ایجنسی میں امن مخالف سرگرمیاں ناکام بنائی جاسکیں۔
عمائدین نے اس موقع پر شدت پسندوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔