شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے معاملے پر کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے :فرانس
12 اگست 2017 (20:52)
0

فرانس نے کہا ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان لفظی جنگ سے شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے معاملے پر کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
فرانس کے صدر ایمانوئیل Macron نے آج پیرس میں ایک بیان میں کہا کہ عالمی برادری کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جن سے شمالی کوریا غیر مشروط مذاکراتی عمل پھر شروع کرنے پر آمادہ ہو جائے۔
انہوں نے شمالی کوریا کے بیلسٹک اور ایٹمی خطرے پر بھی تشویش ظاہر کی۔