ترکی کے معیشت کے نائب وزیرنے کہا کہ دونوں ملک آزادانہ تجارت کے جامع معاہدے کے ذریعے باہمی تجارتی حجم کو پانچ ارب ڈالر تک لے جانے کے خواہشمند ہیں۔

ترکی نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے
12 اگست 2017 (19:54)
0

ترکی نے پاکستان کے ساتھ ٹیکسٹائلز ، ٹرانسپورٹیشن ، رہائش اور سیاحت کے شعبوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ان خیالات کا اظہار ترکی کے معیشت کے نائب وزیر فتح متین نے ہفتے کے روز استنبول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملک آزادانہ تجارت کے جامع معاہدے کے ذریعے باہمی تجارتی حجم کو پانچ ارب ڈالر تک لے جانے کے خواہشمند ہیں۔
ترکی میں پاکستان کے ناظم الامور سید علی اسد گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مختلف شعبوں میں کثیر جہتی تعلقات کو فروغ حاصل ہورہا ہے۔