وزیرخزانہ نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے
12 اگست 2017 (19:42)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت پائیدار اقتصادی ترقی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ہفتے کے روز اسلام آباد میں ایف بی آر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت محصولات وصولیاں 33 کھرب 62 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کسٹمز نے ملک میں محصولات میں اضافے میں اہم کردارادا کیا۔