صدر ، وزیراعظم سے ملاقات اور 14 اگست کو پرچم کشائی کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

 چین کےنائب وزیراعظم پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورےپراسلام آباد پہنچ گئے
13 اگست 2017 (19:57)
0

  چین کے نائب وزیراعظم پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچ گئے۔ چینی نائب وزیراعظم یہ خیر سگالی دورہ صدر شی جن پنگ کی خصوصی ہدایت پر کررہے ہیں جس کا مقصد پاکستان کی ستر سالہ یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنا ہے۔
چینی نائب وزیراعظم وانگ یانگ کا خصوصی دورہ پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ اور تعاون پر مبنی قریبی تعلقات اور پاکستان کیلئے چین کی مضبوط سیاسی حمایت کی علامت ہے۔اپنے دورے کے دوران وہ چودہ اگست کو پرچم کشائی کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔
وانگ یانگ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کریں گے اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کریں گے۔