پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے سلسلے میں مظفرآباد میں پاکستان زندہ بادریلی
12 اگست 2017 (17:54)
0

پاکستان کے سترویں یوم آزادی کے سلسلے میں ہفتے کے روز  مظفرآباد شہر میں پاکستان زندہ باد کے نام سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ضلعی انتظامیہ نے اس ریلی کا انعقاد کیا جو شہر کا چکر لگا کر بینک روڈ مظفرآباد پر ختم ہوئی۔

ریلی میں سینکڑوں موٹر سائیکلوں ، گاڑیوں اور پیدل افراد نے شرکت کی۔ریلی میں شریک موٹر سائیکلوں کو پاکستان اور ریاست کے پرچموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ریلی کے راستے میں قومی ترانہ اور دیگر ملی نغمے اونچی آواز میں سنوائے گئے۔
ریلی کے شرکاء پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے۔