اس بات پراتفاق کیاگیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور کاروبار کے لئے فضاء مزید بہتر بنانے کے لئے مل کر کوششیں کرنی چاہئیں۔

وزیراعظم سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفدکی ملاقات
12 اگست 2017 (16:52)
0

فاروق ستار کی سربراہی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے ہفتہ کو کراچی میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پراتفاق کیاگیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور کاروبار کے لئے فضاء مزید بہتر بنانے کے لئے مل کر کوششیں کرنی چاہئیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو شہر میں امن و امان یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے۔

ادھر سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے بھی آج سہ پہر کراچی میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔انہوں نے صوبے میں موجودہ سیاسی صورتحال اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔