12 اگست 2017 (16:07)
0

خصوصی آزادی ٹرین نے اسلام آباد سے اپنے ملک گیر سفر کاآغاز کردیا ہے جو 70 ویں جشن آزادی کی تقریبات کا حصہ ہے۔اطلاعات کی وزیر مملکت نے ہفتہ کو مارگلہ ریلوے سٹیشن اسلام آباد سے خصوصی ٹرین کو روانہ کیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں ا نہوں نے کہا کہ ٹرین میں ملک کی تاریخی اور ثقافتی اقدار کی منظر کشی پاکستان کے عوام کے خوابوں اور امنگوں کا مظہرہے۔وزیر مملکت نے کہاکہ آج ہم قائداعظم محمد علی جناح کے نصب العین کے مطابق ایک مستحکم اور پرامن پاکستان میں رہ رہے ہیں۔

مریم اور نگزیب نے لوگوں پر زوردیا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ ٹرین دیکھیں اور انہیں ملک کی تاریخ، قدرتی مناظر اور آئین کے بارے میں بتائیں۔ آزادی ٹرین کا سفر جو آج شام پشاور پہنچے گی اس ماہ کی پچیس تاریخ کو ختم ہوگا۔ٹرین پانچ گیلریز اور چھ فلوٹس پر مشتمل ہے۔

ٹرین ہر سٹیشن پر رکے گی جس کا مقصد ان علاقوں کے عوام کو ٹرین پر موجود پانچ گیلریوں چھ فلوٹس دیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے ، ان گیلریوں اورفلوٹس میں پاکستان کی خوبصورت ثقافت اورتاریخ کی منظر کشی کی گئی ہے۔