اقوام متحدہ کا غز ہ میں انسانی حقوق کی تیزی سے بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کااظہار
12 اگست 2017 (15:13)
0

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے غز ہ میں انسانی حقوق کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے ترجمان نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس صورتحال کے بنیادی صحت،پانی، صفائی ستھرائی کی خدمات اور خصوصاً ان غیر محفوظ طبقوں کی جنہیں ہنگامی بنیادوںپرطبی امداد کی ضرورت ہے فلاح و بہبود کے گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ حکام کی طرف سے وسائل کے استعمال میں شفافیت کے فقدان اور اظہار رائے کے اظہار پر مسلسل قدغن سے مقبوضہ فلسطین کی آبادی کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہورہاہے۔