یوم آزادی کی مناسبت سے کراچی میں سائیکل ریس
12 اگست 2017 (14:55)
0

یوم آزادی کی مناسبت سے آج کراچی میں ایک سائیکل ریس منعقد کی گئی۔اویس علی نے سائیکل ریس جیت لی جس میں پچاس سائیکل سواروں نے حصہ لیا۔رینجرز نے اس مقابلے کا انعقاد کیا تھا۔ ریس کے روٹ کو قومی پرچموں سے سجایاگیا تھا۔لوگوں کی بڑی تعداد نے سائیکل سواروں کی حوصلہ افزائی کی ۔
ادھر جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں نجی سکولوں کے طلباء نے بھی کراچی میں ایک ریلی منعقد کی ۔