نواز شریف کی قیادت میں شروع کیاگیا اپنا سفر جاری رکھیں گے:شہباز شریف
12 اگست 2017 (14:31)
0

پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مخالفین کی طرف سے تمام رکاوٹوں کے باوجود خود انحصاری ،خوشحالی اور معاشی طورپر مضبوط پاکستان کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔
آج لاہور میں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم محمد نواز شریف کی قیادت میں شروع کیاگیا اپنا سفر جاری رکھیں گے ۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ جن لوگوں نے ملک کے روشن مستقبل کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کیں عوام نے انہیں انتخابات میں مسترد کردیا۔