File Photo

چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کرے جن سے جزیرہ نما کوریا کی صورتحال مزید کشیدہ ہو
12 اگست 2017 (11:28)
0

چین کے صدر شی جن پنگ نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ پر زوردیا ہے کہ وہ ایسے بیانات اور اقدامات سے گریز کریں جن سے جزیرہ نما کوریا کے بارے میں پہلے سے کشیدہ صورتحال مزید خراب ہو۔

ایک بیان میں صدر شی جن پنگ نے متعلقہ فریقوں پر بھی زور دیا کہ وہ ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں اور مذاکرات، مشاورت اور سیاسی حل کی عمومی سمت میں گامزن رہیں۔
انہوں نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنا اور وہاں امن و استحکام برقرار رکھنا چین اور امریکہ کے مشترکہ مفاد میں ہیں۔