جرمنی کی پناہ گزینو ں کے عالمی بحران سے نمٹنے کیلئے پانچ کروڑ یورودینے کی پیشکش
12 اگست 2017 (11:09)
0

جرمنی کی چانسلرانجیلامرکل نے پناہ گزینو ں کے عالمی بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی تنظیموں کوپانچ کروڑ یورودینے کی پیشکش کی ہے۔

برلن میں پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنرفلپو گرانڈی اورمہاجرین کی عالمی تنظیم کے ڈائریکٹرجنرل ولیم لیسی سوئنگ کے ساتھ ملاقات کے بعدانہوں نے کہاکہ لیبیا کے راستے غیرقانونی تارکین وطن کی آمد روکنے کی بھی ضرورت ہے۔