وزیراعظم کی کراچی میں مزار قائد پرحاضری
12 اگست 2017 (11:04)
0

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہفتہ کے روز قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔ انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،فاتحہ پڑھی اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 

سندھ کے گورنر محمد زبیر ، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، وزیر داخلہ احسن اقبال اور دوسرے اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔
اس سے پہلے مزار قائد پہنچنے پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔شاہد خاقان عباسی کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کریں گے اور تاجر برادری سے ملاقات کریں گے۔