File Photo

امریکی فوج ہتھیاروں سے لیس ہوکر پوری طرح تیارہے،ٹرمپ کی شمالی کوریا کو دھمکی
12 اگست 2017 (09:21)
0

امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نے شمالی کوریا کونئی دھمکی دی ہے کہ امریکی فوج ہتھیاروں سے لیس ہوکر پوری طرح تیارہے۔ جبکہ شمالی کوریا نے امریکہ پرالزام عائد کیا ہے کہ اس نے جزیرہ نماکوریا کو ایٹمی جنگ کے دہانے پرلاکھڑاکیاہے۔  عالمی طاقتوں نے اس کشیدگی پرتشویش ظاہر کی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع نے کہاہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا دس روز میں طے شدہ مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے تاکہ شمالی کوریا کو اس کی حدود میں رکھاجاسکے۔
چین، روس اور جرمنی نے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر مایوسی اور تشویش کااظہارکیاہے۔