File Photo

عوامی مینڈیٹ کا احترام یقینی بنانے کیلئے نظام میں اصلاحات ناگزیرہیں:طلال
12 اگست 2017 (09:18)
0

وزیرمملکت اورمسلم لیگ (ن) کے رہنماطلال چودھری نے کہاہے کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام یقینی بنانے کیلئے نظام میں اصلاحات ناگزیرہیں۔ ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی ریلی میں شرکت کرنیوالے لوگوں نے ملک کی ترقی اورغربت کے خاتمے کیلئے حکومت کے مینڈیٹ کے تحفظ کیلئے اپنی رائے کااظہارکیاہے۔

طلال چودھری نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نظام کوخوش اسلوبی سے چلانے کیلئے اداروں کے استحکام کی خواہاں ہے۔