File Photo

حکومت کسانوں کو جدید زرعی آلات کی مناسب قیمت پرفراہمی کیلئے منصوبہ شروع کررہی ہے
12 اگست 2017 (09:15)
0

پنجاب حکومت کسانوں کو جدید زرعی آلات کی مناسب قیمت پرفراہمی کیلئے ایک ارب بیس کروڑ روپے مالیت کا ایک منصوبہ شروع کررہی ہے۔ پنجاب کے زرعی معلومات کے ادارے کی ترجمان نے ہمارے ملتان کے نمائندے کو بتایا کہ یہ منصوبہ پنجاب حکومت کے تعاون سے صوبے کے چھتیس اضلاع میں شروع کیاجائیگا۔

ترجمان کے مطابق حکومت ابتدائی طورپرچھتیس میں سے ہرضلع میں ایک مرکزی دفترقائم کرے گی جس کادائرہ بعد میں تحصیل کی سطح تک بڑھادیاجائیگا۔ ترجمان نے کہاکہ یہ منصوبہ جدید مشینری کے استعمال کے ذریعے زرعی ترقی میں کسانوں کیلئے مددگارثابت ہوگا۔