File Photo

موسم زیادہ ترگرم اورمرطوب رہے گا:محکمہ موسمیات
12 اگست 2017 (08:26)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اورمرطوب رہے گا۔
تاہم اسلام آباد ،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ژوب ڈویژنوں ،فاٹا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
سندھ کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پربھی ہلکی بارش کاامکان ہے۔
ہفتہ کی صبح ریکارڈ کیاگیابعض شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اکیس
کراچی اٹھائیس
پشاور چھبیس
کوئٹہ اکیس
گلگت انیس
مری اٹھارہ
اورمظفرآباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ