File Photo

آزادی ٹرین آج اسلام آباد سے ملک گیرسفر کا آغاز کررہی ہے
12 اگست 2017 (08:22)
0

آزادی ٹرین دن ساڑھے بارہ بجے مارگلہ سٹیشن اسلام آباد سے اپنے ملک گیرسفر کا آغاز کررہی ہے۔ وزارت ریلوے کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ٹرین شام ساڑھے چاربجے پشاور کینٹ پہنچے گی۔ ٹرین کل پشاور سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگی اور سہ پہرکوراولپنڈی پہنچے گی جہاں وہ پیر کے روزقیام کرے گی۔

خصوصی آزادی ٹرین اس مہینے کی پندرہ تاریخ کو رات دس بجے لاہور کے لئے روانہ ہوگی۔ ٹرین لاہور میں دوروز قیام کے بعدکراچی کے لئے روانہ ہوگی۔ ٹرین اس مہینے کی پچیس تاریخ کوکراچی کینٹ میں اپنے سفرکااختتام کرے گی۔