File Photo

حکومت سابق وزیراعظم نوازشریف کی سوچ پر عمل درآمد جاری رکھے گی:جعفراقبال
12 اگست 2017 (08:16)
0

بندرگاہوں اورجہازرانی کے وزیرمملکت چودھری جعفراقبال نے کہاہے کہ حکومت ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے سابق وزیراعظم نوازشریف کی سوچ پر عمل درآمد جاری رکھے گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم کی فقیدالمثال ریلی نے ثابت کر دیا ہے کہ نوازشریف کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہورہاہے۔
چودھری جعفراقبال نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت دہشتگردی ،لوڈشیڈنگ اور بیروزگاری پرقابو پالے گی۔