File Photo

داخلی اورخارجی خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام ریاستی اداروں میں ہم آہنگی ضروری ہے:رضا ربانی
12 اگست 2017 (08:01)
0

سینیٹ کے چیئرمین رضاربانی نے کہاہے کہ داخلی اورخارجی خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام ریاستی اداروں میں یکجہتی اور ہم آہنگی ضروری ہے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کی سترویں سالگرہ کے حوالے سے دوروزہ کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمہوری نظام روز بروز مستحکم ہورہاہے۔
رضاربانی نے کہاکہ آئین کو کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش سے ملک کوناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ انہوں نے اس بات کی ضرورت پربھی زوردیاکہ ریاست کے تینوں ستونوں مقننہ، عدلیہ اور انتظامیہ کے درمیان ادارہ جاتی مذاکرات ہونے چاہئیں۔
چیئرمین سینیٹ نے دہشت گردی کا جواں مردی سے مقابلہ کرنے پر پاکستانی عوام کے عزم وحوصلے کو سراہا۔ انہوں نے نوجوانوں پرزوردیاکہ وہ اپنی ذمہ داری کااحساس کریں اور قومی ترقی میں موثرکرداراداکریں۔