File Photo

مقبوضہ کشمیرمیں مسلم اکثریت کواقلیت میں بدلنے کی بھارتی سازش کیخلاف آج مکمل ہڑتال
12 اگست 2017 (07:53)
0

مقبوضہ کشمیر میں آج بھارتی آئین کے آرٹیکل 35اے کے خاتمے کے لئے مکمل ہڑتال کی جارہی ہے جس کامقصد علاقے کی مسلمان اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرناہے۔

ہڑتال کی اپیل سیدعلی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اور محمدیاسین ملک پرمشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کی ہے۔
ہڑتال کامقصد دہلی میں قائم قومی تحقیقاتی ادارے اورانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے حریت رہنمائوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا بھی ہے۔