امن اور قانون کی حکمرانی ہرصورت بحال کی جائے گی:آرمی چیف
12 اگست 2017 (07:40)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے لاہور میں میجر علی سلمان کے خاندان سے ملاقات کی جنہوں نے بدھ کے روز دیر میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کاروائی میں جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بری فوج کے سربراہ نے میجر علی سلمان کی عظیم قربانی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے لئے باعث فخرہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن اورقانون کی حکمرانی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔
بری فوج کے سربراہ نے کہاکہ کوئی خطرہ ایسی قوم کاعزم متزلزل نہیں کرسکتا جو متحد اور چوکس ہے اور اپنے مشاہیر کااحترام کرتی ہے۔
بعدمیں جنرل قمرجاویدباجوہ بریگیڈیئرمحمدحسنین کے گھر گئے جو جنوبی وزیرستان کے کارروائی کے علاقے میں جاتے ہوئے سڑک کے ایک حادثے میں شہید ہوئے تھے۔