وزیر دفاع نے کہا کہ کراچی میں امن بحال کر دیا گیا جو کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت نمایاں کامیابی ہے۔

آپریشن ضرب عضب،نیشنل ایکشن پلان سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی:خواجہ آصف
12 اگست 2016 (22:15)
0

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے نتیجے میں ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
جمعہ کی رات ریڈیو پاکستان خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مطلوبہ نتائج کے اصول کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنے والے مختلف اداروں کے درمیان مزید رابطے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے مختلف پہلوئوں پر کامیابی سے عمل درآمد کیا گیا ہے۔ جبکہ باقی پرمقررہ وقت کے اندر عمل کیا جائے گا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ کراچی میں امن بحال کر دیا گیا جو کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت نمایاں کامیابی ہے۔