بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا مقصد ہمارے اہداف کا حصول ہے۔

File photo

دہشت گردی کیخلاف جنگ اپنے اختیام کے قریب ہے:جنرل راحیل
12 اگست 2016 (21:55)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے اختتام کے قریب ہے۔
انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز راولپنڈی میں اعلیٰ سطح کے سیکورٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں قومی لائحہ عمل اور آپریشن ضرب عضب کا جائزہ لیا گیا۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا مقصد ہمارے اہداف کا حصول ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہاکہ بعض حلقوں کی طرف سے تنقید سے قومی نصب العین کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔