نوازشریف نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کی زبردست کارکردگی دانشمندانہ پالیسیوں کی مظہر ہے ۔

وزیر اعظم کی پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 40ہزار کا ہدف عبور کرنےپر مبارکباد
12 اگست 2016 (20:35)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اسٹاک ایکس چینج کی زبردست کارکردگی حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی مظہر ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا چالیس ہزار کا تاریخی ہدف عبور کرنے پر ملک کے فنانشل منیجروں' تاجروں' بروکروں اور کاروباری کمپنیوں کو مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی بحالی ہمیشہ سے حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے اور وہ اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ملک پائیدار اقتصادی ترقی و خوشحالی حاصل نہیں کرلیتا۔