وفاقی وزیر نے ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تحریک پاکستان جیسا جذبہ دوبارہ پیدا کرنے پرزوردیا ۔

سیاسی استحکام، پالیسیوں میں تسلسل ترقی کیلئے ناگزیر ہے:احسن
12 اگست 2016 (20:28)
0

منصوبہ بندی اورترقی کے وزیر احسن اقبال نے ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے تحریک پاکستان جیسا جذبہ دوبارہ پیدا کرنے پرزوردیا ہے۔
انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
تین سال پہلے ملک کو در پیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے منصوبہ بندی کے وزیر نے کہا کہ سیاسی استحکام اور پالیسیوں میں تسلسل ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔
احسن اقبال نے ویژن2025 کے تحت پاکستان کو صف اول کی20 معیشتوں میں شامل کرنے کے حکومت کے عزم کااعادہ کیا۔
پاکستان کی جغرافیائی اور سٹرٹیجک اہمیت اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارا ملک علاقے کے ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتاہے۔
انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے لئے ایک تحفہ ہے جو مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دے گا۔