منصوبے پر تقریباً 22 ارب روپے لاگت آئے گی اور یہ دوسال میں مکمل ہوگا۔

وزیر اعظم آج موٹروے کے شورکوٹ،خانیوال سیکشن کا سنگ بنیاد رکھیں گے
12 اگست 2016 (20:18)
0

وزیر اعظم محمد نواز شریف آج ایم فور موٹروے کے شورکوٹ خانیوال سیکشن کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔منصوبے پر تقریباً 22 ارب روپے لاگت آئے گی اور یہ دوسال میں مکمل ہوگا۔یہ منصوبہ تکمیل کے بعد ملک کے شمالاً جنوباً روڈ نیٹ ورک کی بہتری کیلئے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔
اس منصوبے سے اقتصادی ترقی ہوگی ، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور علاقائی روابط کو فروغ حاصل ہوگا۔موٹروے ایم فور فیصل آباد، ملتان دوسو چالیس کلومیٹر طویل ہے اور اسے چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ فیصل آباد ، گوجرہ اور خانیوال ، ملتان سیکشنز پہلے ہی مکمل کئے جا چکے ہیں جبکہ گوجرہ شور کوٹ سیکشن پر کام جار ی ہے۔
چوتھے سیکشن شورکوٹ خانیوال پر آج سے کام کا آغاز ہوگا۔ایم فور موٹروے کراچی اور گوادر بندرگاہوں سے افغانستان کی شمالی سرحد پر طور خم تک سرحدی تجارت کیلئے بھی استعمال ہوگی اور وسط ایشیائی ممالک بھی اس سے استفادہ کریںگے۔