امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ الزامات کی سیاست ترک کرکے ملک کو مضبوط بنانے کیلئے ملکر کام کرنا ضروری ہے۔

سانحہ کوئٹہ بلوچستان اور پاکستان کے مستقبل پر حملہ ہے:سراج الحق
12 اگست 2016 (19:43)
0

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کوئٹہ کا المناک سانحہ بلوچستان اورپاکستان کے مستقبل پر حملہ ہے۔
انہوں نے کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان دشمن عناصر کی طرف سے ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔
سراج الحق نے کہا کہ الزامات کی سیاست اور باہمی اختلافات ترک کرکے ملک کومضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کرنا ہم سب کے لئے ضروری ہے۔