وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جائیگا۔

کشمیریوں کی حتمی منزل پاکستان ہے:فاروق حیدر
12 اگست 2016 (19:38)
0

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی حتمی منزل پاکستان ہے اور وہ ملک کے تحفظ اور سلامتی پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار کشمیر ہائوس اسلام آباد میں پناہ گزینوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیری مقبوضہ وادی میں پاکستان کے پرچم لہرا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پورے آزاد جموں و کشمیر میں بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا اور کنٹرول لائن کے دونوں اطراف مقیم لوگ احتجاجی مظاہرے کریں گے اور ریلیاں نکالیں گے جن کا مقصدمہذ ب دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی طرف دلانا ہے۔