جاپان کی خطے میں امن کیلئے پاکستانی کاوشوں کی تعریف
12 اگست 2016 (19:21)
0

پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی۔
انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
جاپان کے سفیر نے خطے میں امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ ا ن کا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانیوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
جاپان کے سفیر نے کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔