جائزہ کمیٹی کا رقوم کی بے نام منتقلیوں کی روک تھام کے قانون پر غور
12 اگست 2016 (19:18)
0

قانون کی جائزہ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کے روز اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہوا۔
اجلاس میں رقوم کی بے نام منتقلیوں کی روک تھام کے بارے میں مجوزہ قانون پر غور کیا گیا جو کچھ عرصہ قبل قومی اسمبلی میں متعارف کرایا گیا تھا۔
اجلاس میں اس سلسلے میں اب کی گئی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔