ایف سی کے ترجمان کے مطابق ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

کوہلو:فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 4دہشت گرد ہلاک
12 اگست 2016 (18:19)
0

بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں جمعہ کی سہ پہر فرنٹیئر کور بلوچستان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ایف سی کے ترجمان کے مطابق ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ہلاک ہونے والے دہشت گرد قتل' سیکورٹی فورسز پر حملوں ' لوگوں کی املاک تباہ کرنے اور دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے۔