صدرنے آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ انتخابات کے کامیاب انعقاد اور نئی منتخب حکومت کو اقتدار کی خوش اسلوبی سے منتقلی پر اطمینان ظاہر کیا۔

صدر کا کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کا اعادہ
12 اگست 2016 (18:02)
0

صدر ممنون حسین نے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کیا ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بات جمعہ کے روزاسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
صدرنے آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ انتخابات کے کامیاب انعقاد اور نئی منتخب حکومت کو اقتدار کی خوش اسلوبی سے منتقلی پر اطمینان ظاہر کیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے منتخب عوامی نمائندے عوام کے مسائل حل کرنے کی تمام ممکنہ کوششیں کریں گے۔
آزاد کشمیر کے صدر نے صدر ممنون حسین کو ریاست کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بتایا۔