مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی ریفرنڈم مارچ کی اپیل
12 اگست 2016 (14:40)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے کل اور پرسوں سرینگر میں لال چوک کی طرف ریفرنڈم مارچ کی اپیل کی ہے۔یہ مارچ مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی طرف سے جاری شہادتوں کے واقعات کے خلاف احتجاجی پروگرام کا حصہ ہے۔
حریت رہنمائوں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک نے سرینگر میں ایک مشترکہ بیان میں نیا احتجاجی پروگرام جاری کیا ہے جس میں ہڑتال کی تاریخ میں اٹھارہ اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔