تیل و گیس کے ریگولیٹری ادارے نے اس حوالے سے گزشتہ مالی سال کے دوران قدرتی مائع گیس کے شعبے میں تقریباً 71 مختلف لائسنس جاری کئے ہیں۔

حکومت ایندھن کی پیداوار میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے کوشاں
12 اگست 2016 (13:39)
0

حکومت ایل پی جی آٹو سٹیشنوں کے قیام سمیت ایندھن کی پیداوار اور ذخیرہ کرنے میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری راغب کرنے کے لئے ہرممکن کوششیں کررہی ہے۔

تیل و گیس کے ریگولیٹری ادارے نے اس حوالے سے گزشتہ مالی سال کے دوران قدرتی مائع گیس کے شعبے میں تقریباً 71 مختلف لائسنس جاری کئے ہیں۔
پٹرولیم و قدرتی وسائل کی وزارت نے کہاکہ لائسنسوں کے اجرا سے نہ صرف ایل پی جی کی رسد اور تقسیم بہتر بنانے میں مدد ملے گی بلکہ اس شعبے میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوںگے۔