ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات مضبوط کرنے کاخواہاں ہے اورامت مسلمہ کے اتحاد کاحامی ہے۔

موجودہ صورتحال میں ایران اورپاکستان کی دوستی وقت کااہم تقاضا ہے:کاظم سجادپور
12 اگست 2016 (12:46)
0

ایران کے نائب وزیرخارجہ ڈاکٹرسیدمحمدکاظم سجادپورنے کہاہے کہ موجودہ صورتحال میں ایران اورپاکستان کی دوستی وقت کااہم تقاضا ہے۔وہ کراچی میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کے ارکان سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ ایران پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات مضبوط کرنے کاخواہاں ہے اورامت مسلمہ کے اتحاد کاحامی ہے۔