وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اورثقافتی تعلقات کومزید مضبوط بناناچاہتاہے۔

12 اگست 2016 (11:59)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان اورافغانستان کو دوطرفہ تجارت کے فروغ پرمزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔وہ اسلام آباد میں افغان سفیر حضرت عمرزاخیل وال سے گفتگو کررہے تھے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اورثقافتی تعلقات کومزید مضبوط بناناچاہتاہے۔افغان سفیر نے کہاکہ پاکستان افغانستان کی فوڈ پراسیسنگ کی صنعت میں سرمایہ کاری کرسکتاہے کیونکہ پاکستان کے عوام خطے کے دیگرملکوں کے صنعتکاروں کے مقابلے میں مقامی آبادی کی پسند سے زیادہ واقف ہیں۔

جاپان کے سفیرتاکاشی کورائے نے بھی آج سلام آباد میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔وفاقی وزیرنے کہاکہ پاکستان ترقی کی شاہراہ پرگامزن ہے اور ابھی ترقی کی مزید راہیں طے کرنا باقی ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل تاریخی کامیابی ہے اور اس سے بین الاقوامی برادری کا پاکستان کے اقتصادی استحکام پراعتماد بڑھے گا۔جاپان کے سفیرنے وزیرخزانہ کوآئی ایم ایف کے حالیہ توسیعی فنڈسہولت پروگرام کے کامیابی سے مکمل ہونے پرمبارکباددی۔
ملاقات کے دوران جاپان کے سفیر کو ان جاری منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا جن پرباہمی تعاون اورجاپان کی جانب سے اقتصادی معاونت کی فراہمی پرغور کیاجاسکتاہے