وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاہے کہ صوبائی حکومت امن دشمن عناصرکو انصاف کے کٹہرے میں لائیگی۔

قانون نافذ کرنیوالے ادارے دہشت گردی کیخلاف کارروائیوں میں اہم کرداراداکررہے ہیں:زہری
12 اگست 2016 (12:37)
0

وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے دہشت گردی کیخلاف کارروائیوں میں اہم کرداراداکررہے ہیں۔انہوں نے یہ بات فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔جنہوں نے کوئٹہ میں ان سے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ دہشتگرد صوبے کاامن تباہ کرنے کیلئے دہشتگردی کی کارروائیاں کررہے ہیں۔ تاہم صوبائی حکومت ایسے امن دشمن عناصرکو انصاف کے کٹہرے میں لائیگی۔
فضائیہ کے سربراہ نے سول ہسپتا ل میں خودکش بم دھماکے میں وکلائ، صحافیوں اورعام شہریوں کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا۔انہوں نے صوبے کے نوجوانوں کی پاک فضائیہ میں بھرتی کے مسئلے پرتبادلہ خیال کیا۔
فضائیہ کے سربراہ نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ بلوچستان سے آفیسرکیڈرمیں50 اورایئرمین کیڈر میں120امیدواربھرتی کئے گئے ہیں۔