منصوبہ بندی اورترقی کے وزیر نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے لئے ایک تحفہ ہے جو مزید غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرے گا۔

احسن اقبال کاملک کی اقتصادی ترقی کیلئے تحریک پاکستان جیسا جذبہ دوبارہ پیدا کرنے پرزور
12 اگست 2016 (11:51)
0

منصوبہ بندی اورترقی کے وزیر احسن اقبال نے ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے تحریک پاکستان جیسا جذبہ دوبارہ پیدا کرنے پرزوردیا ہے۔وہ آج نیشنل براڈ کاسٹنگ ہائوس اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے زیر اہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔

تین سال پہلے ملک کو در پیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے منصوبہ بندی کے وزیر نے کہا کہ اقتصادی اور امن وامان کے شعبوں میں صورتحال بڑی حد تک بہتر ہوگئی ہے۔
پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ ہمارا ملک علاقائی ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے لئے ایک تحفہ ہے جو مزید غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرے گا۔