انسانی حقوق کے وزیرنے قومی اسمبلی کو بتایا کہ ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے لائحہ عمل پر عملدرآمد کیا جارہاہے۔

حکومت آئین کے مطابق شہریوں کے بنیادی حقوق یقینی بنانے کیلئے پرعزم
12 اگست 2016 (12:17)
0

قومی اسمبلی کو آج بتایا گیا کہ حکومت آئین اور عالمی وعدوں کے مطابق شہریوں کے بنیادی حقوق یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔انسانی حقوق کے وزیر کامران مائیکل نے ایک سوال کے ایک تحریری جواب میں ایوان کو بتایا کہ ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے تعاون سے لائحہ عمل پر عملدرآمد کیا جارہاہے۔
پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر شاہد خاقان عباسی نے ایک سوال پر ایوان کو بتایا کہ حکومت کی کوششوں سے عوام کو پٹرول ارزاں نرخ پر فراہم کیا جارہاہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل نے فیو ل گریڈ ایتھنول کی عدم دستیابی کے باعثEthanol 10 کی مارکیٹنگ بند کردی ہے۔
پارلیمانی امور کے وزیر شیخ آفتاب احمد نے ایوان کوبتایا کہ شاہرائوں کے قومی ادارے نے اسلام آباد مری دورویہCurriageway کی توسیع کے تحت لوئرٹویہ سے کوئلہ تک چار رویہ ایکسپریس وے کے منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ اور تفصیلی نقشہ تیار کرلیا ہے۔
بعد میں کورم پورا نہ ہونے پر ایوان کا اجلاس پیر کی سہ پہر تک ملتوی کردیاگیا۔