چیف جسٹس انورظہیرجمالی ایک کانفرنس میں شرکت کیلئے سری لنکا گئے ہیں۔

جسٹس ثاقب نثارنے قائمقام چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
12 اگست 2016 (09:42)
0

جسٹس ثاقب نثارنے"> جسٹس ثاقب نثارنے آج اسلام آبادمیں ایک تقریب میں قائمقام چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ جسٹس آصف سعیدکھوسہ نے اُن سے حلف لیا۔
تقریب میں سپریم کورٹ کے وکلاء اورججوں نے شرکت کی۔ چیف جسٹس انورظہیرجمالی ایک کانفرنس میں شرکت کیلئے سری لنکا گئے ہیں۔

 ادھر پشاور میں ہائی کورٹ کے دو نئے ایڈ یشنل ججوں نے آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس محمد ابراہیم اورجسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہیں۔
پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ان سے حلف لیا۔