قومی اسمبلی کے سپیکرنے کہاہے کہ گزشتہ تین برسو ں کے دوران ٹیکس وصولی کے تناسب میں ساٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت قومی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے:ایازصادق
12 اگست 2016 (10:46)
0

قومی اسمبلی کے سپیکرسردارایازصادق نے کہاہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت قومی معیشت کو درست سمت کی جانب گامزن کردیاگیاہے۔انہو ں نے پشاورمیں ایوان صنعت وتجارت خیبرپختونخواکی ایوارڈ ز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ تین برسو ں کے دوران ٹیکس وصولی کے تناسب میں ساٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔
خیبرپختونخواکے گورنراقبال ظفرجھگڑانے اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں صوبے اورفاٹامیں امن بحال کردیاگیاہے۔