وزیرتجارت نے کہاہے کہ ہم ملک میں کسی قسم کی دہشت گردی اورانتہاپسندی برداشت نہیں کرینگے۔

قومی لائحہ عمل پرعملدرآمدسے دہشت گردی کے واقعات میں کمی ہوئی ہے: خر م دستگیر
12 اگست 2016 (10:41)
0

وزیرتجارت خر م دستگیرخان نے کہاہے کہ قومی لائحہ عمل پرعملدرآمداورآپریشن ضرب عضب کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی ہوئی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ سول اورفوجی قیادت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے متحد ہے۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ ہم ملک میں کسی قسم کی دہشت گردی اورانتہاپسندی برداشت نہیں کرینگے۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج دہشت گردی کیخلاف کامیابی سے جنگ کررہی ہے اوراس سلسلے میں اس نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔