دفاعی پیداوارکے وزیرنے کہاہے کہ قانون نافذکرنیوالے اداروں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔

سیاسی جماعتیں دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے اختلافات بھلاکراتحادکامظاہرہ کریں:راناتنویر
12 اگست 2016 (10:33)
0

دفاعی پیداوارکے وزیرراناتنویرحسین نے سیاسی جماعتوں پرزوردیاہے کہ وہ دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے اختلافات بھلاکراتحادکامظاہرہ کریں۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ قانون نافذکرنیوالے اداروں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں اورآپریشن ضرب عضب میں شاندارکامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم دہشتگردی کو شکست دینے کے ایک نکاتی ایجنڈے پرمتحدہے۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ ملک میں چین کی جانب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری سے ہمارے دشمن بوکھلاہٹ کاشکارہیں اس لئے وہ اس منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سول اورفوجی قیادت نے ہرقیمت پراس بڑے منصوبے کی سیکیورٹی یقینی بنانے کاعزم کررکھاہے۔